نیوزی لینڈ ویمن

نیوزی لینڈ ویمن نے بنگلہ دیش ٹیم کو وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ ویمن اور بنگلہ دیش ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بنگلہ دیش ویمن کو 63 رنز سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے جیت لی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے جس میں ایمیلا کیر کے 48 اور صوفیہ ڈیون کے 47 رنز نمایاں تھے
بنگلہ دیش کی جانب سے معروفہ اختر، سلمیٰ خاتون، ناہیدہ اختر، فریحہ ترسنا اور رابیہ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 63 رنز کے فرق سے ہار گئی، بنگلہ دیش کی جانب سے نگار سلطانہ نے پچیس جبکہ سلمیٰ خاتون نے 23 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے لی نے تین، ایڈن کارسن نے دو جبکہ صوبیہ ڈیون اور ایمیلا کیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ