ناسا کا خلائی جہاز

ناسا کا خلائی جہاز کی چاند کے گرد چکر لگا کر 26 دن بعد زمین پر واپسی

ویب ڈیسک :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کا تیار کیا گیا جدید ترین خلائی جہاز اورین چاند کے گرد چکر لگا کر 26 دن بعد کامیابی سے زمین پر واپس آگیا ہے جبکہ اورین کو میکسیکو کے قریب بحرالکاہل میں اتارا گیا ہے۔ناسا حکام کا کہنا ہے کہ یہ آزمائشی پرواز تھی اس میں کوئی انسان موجود نہیں تھا، 2024 میں جانے والی پرواز میں خلاباز موجود ہوں گے، اورین کو ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر لے جایا جائے گا۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ناسا کے آفیشل اکانٹ سے خلائی جہاز کے اترنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس کے ساتھ کیپشن تحریر کیا گیا کہ خلا میں 1.4 ملین میل کا سفر کرنے، چاند کے گرد چکر لگانے اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد اورین سپیس کرافٹ گھر واپس آگیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، محکمہ تعلیم میں مختلف کیڈر کی 12 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف