دائمی اور مہلک بیماریوں کی ادویات کاسٹاک ختم ہونے لگا،بحران کاخدشہ

ویب ڈیسک :ڈالر کے بحران کی وجہ سے دائمی اور مہلک امراض کی ادویات کے سٹاک بھی ختم ہور ہے ہیں زیادہ تر ملکی اور غیر ملکی ادویہ ساز کمپنیوں نے پرانے نرخ پرادویات کی سپلائی معطل کردی ہے جبکہ میڈیسن بازار میں دکانداروں کا سٹاک بھی ختم ہوگیاہے اس وقت بیشتر لازمی ادویات صوبے کی بڑی میڈیسن مارکیٹوں میں دستیاب نہیں جس کے نتیجے میں مریضوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں واضح رہے کہ ڈالر کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے غیر ملکی ادویہ ساز کمپنیوں کی مصنوعات کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں خام مال اور ادویات منگوانے کیلئے لیٹر آف کریڈٹ کا نظام غیر یقینی سے دوچارہے سامان اور ادویات کا ایک بڑا سٹاک کنٹینرز میں پھنسا ہے اور ملک میں موجود خام مال اور ادویات کی زیادہ قیمتیں ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں سپلائی بندکردی گئی ہے
مختلف قسم کینسر کے علاج کی ادویات دستیاب نہیں اس طرح شوگر کی ادویات اور انسولین وغیرہ بھی مارکیٹ میں مہنگی ہونے کے باوجود موجود نہیں جبکہ ہائی بلڈ پریشر کی ادویات بھی مہنگی ہونے کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت نہیں ہورہی ہیںانستیھیزیا اور دیگر کیمیکل بھی سٹورز پر ختم ہوگیا ہے اس صورتحال کے باعث خیبر پختونخوا میں کئی لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ کینسر کی زیادہ تر ادویات پر ٹیکس بھی عائد نہیں اس کے باوجود اس کا بحران پیدا کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا