ٹانک میں پہاڑی نالے سے 2 ذبح شدہ نعشیں برآمد

ٹانک میں پہاڑی نالے سے 2 ذبح شدہ نعشیں برآمد

ویب ڈیسک: ٹانک کے علاقے ابک تنگی کے پہاڑی نالے سے 2 نوجوانوں کی ذبح شدہ نعشیں ملی ہیں۔
ٹانک کے تھانہ جنڈولہ کی حدود میں گاؤں دبک تنگی پہاڑی نالے سے 2 نوجوانوں کی ذبح شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ دونوں قتل ہونے والے نوجوان چچا زاد بھائی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق لاشوں کے ساتھ ایک پرچی بھی ملی ہے جس پر پیغام لکھا ہے کہ کہ اگر کوئی بھی جاسوسی کریں تو ان کا یہی انجام ہوگا۔
افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنے تحویل میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:  این آر او نہیں، پاکستان کے مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں، شہریار آفریدی