خواجہ آصف

عمران خان کے پاؤں سے زمین آہستہ آہستہ کھسک رہی ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے عمران خان کے پاؤں تلے سے زمین آہستہ آہستہ کھسک رہی ہے، عدم اعتماد کا نتیجہ 2 سے 3 روز میں آجائے گا۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے والا آخری کارڈ بھی کھیل لیا، پنجاب میں وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کا نتیجہ 2 سے 3 روز میں آجائے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے گرد آہستہ آہستہ گھیرا تنگ ہورہا ہے، عمران خان محسن کش شخص ہے کوئی ایسا شخص نہیں جس نے عمران خان پر احسان کیا ہو اور اس نے احسان فراموشی نہ کی ہو۔

مزید پڑھیں:  مردان، نقل کی روک تھام کیلئے آن لائن پیپر لیا جانے لگا