چینی میں کورونا کے کیسز

چینی صوبے میں کوروناکے یومیہ کیسز10لاکھ سے تجاوزکرگئے

ویب ڈیسک :چین کے صنعتی صوبے عجیانگ میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس تعداد کے دگنا ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں زیرو کورونا ٹالیرنس پالیسی کے باوجود مہلک وائرس کی نئی لہر انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔شنگھائی کے نزدیک واقع صوبے عجیانگ میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈائون کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاہم حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔چین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صوبے عجیانگ میں زیادہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں وہ گھر پر قرنطینہ میں ہے جب کہ 13 ہزار 583 اسپتال میں داخل ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا