سمرسیٹ کائونٹی نے دوبارہ پیٹر سیڈل سے معاہدہ کرلیا

انگلش کائونٹی سمرسیٹ نے آسڑیلیا کے سابق فاسٹ بائولر پیٹر سیڈل کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کرلیا ہے جس کے مطابق وہ رواں سال جولائی کے اختتام تک کائونٹی کو دستیاب ہونگے، 38 سالہ پیٹر سیڈل جنہوںنے ٹیسٹ کرکٹ میں 30.66 کی اوسط سے 221 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں معاہدے کے بعد کائونٹی کو چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میچوں کیلئے دستیاب ہونگے، اس حوالے سے ڈائریکٹر کائونٹی اینڈی ہرے کا کہنا ہے کہ پیٹر سیڈل مستند میچ ونر بائولر ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ اس کے بعد ایک بار پھر معاہدہ ہو گیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میدان کے اندر ان کی کارکردگی شاندار ہے جبکہ میدان کے باہر اور ڈریسنگ روم میں ان کی موجودگی سے نوجوان کرکٹرز کو فائدہ ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل