مریم نواز کی واپسی

مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الٰہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) چیف آرگنائزر مریم نواز کی واپسی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول کی قیمت بڑھا کر سلامی دی ہے۔
ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے۔
انہوں نے کا کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مریم نواز کی واپسی پر قوم کو 35 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سلامی دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں، محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا مہنگائی حکومت کے بس سے باہر ہو گئی اب یہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لیکر جا رہے ہیں، قوم کو مہنگائی کے عذاب میں پھنسا کر آنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ،عظمیٰ بخاری