بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے کھلاڑی

13 فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کا مقصد بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بننا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نظریں 2016 میں ایونٹ شروع ہونے کے بعد سے تین ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بننے پر ہوں گی۔

پی ایس ایل کے سات سالوں میں، بابر اعظم 68 میچوں میں 2،413 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں لیکن ابھی تک اپنی پہلی سنچری نہیں بنا سکے۔ کامران اکمل، جو ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے، 75 میچوں میں 1,972 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ دھماکہ خیز اوپنر شرجیل خان نے دو سنچریاں سکور کی ہیں جبکہ فخر زمان، ریلی روسو، کیمرون ڈیلپورٹ، کولن انگرام، کرس لین، عثمان خواجہ، ہیری بروک اور جیسن رائے نے ایک ایک سنچری  سکور کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کا فائنل، ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

پشاور زلمی کے وہاب ریاض واحد بولر ہیں جنہوں نے پی ایس ایل میں  وکٹوں کی سنچری مکمل کر رکھی ہے۔ انہوں نے 77 میچوں میں 103 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کے بعد حسن علی (81)، شاہین شاہ آفریدی (70) اور شاداب خان (65) وکٹیں حاصل کرسکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا، یونائیٹڈ اور سلطانز مدمقابل

اکمل کی غیر موجودگی میں ملتان سلطانز کے محمد رضوان پی ایس ایل میں سب سے کامیاب وکٹ کیپر بن سکتے ہیں ۔ رضوان (60 آؤٹ) کامران سے دو آؤٹ  پیچھے ہیں، جبکہ سرفراز احمد 43 آؤٹ پر تیسرے نمبر پر ہیں۔