رمضان سستا آٹا پیکیج

خیبرپختونخوا میں رمضان پرسستا آٹا پیکیج دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوامیں رمضان کے مہینے میںسستاآٹاکی فراہمی کا فیصلہ کر لیاہے۔ اس حوالے سے محکمہ خوراک کی جانب سے پیکیج تیار کر لیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد اس کااعلان کیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آٹاکی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے صوبہ کی تین چوتھائی آبادی کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے جس کے حل کیلئے رواں ماہ شروع ہونیوالے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں صوبائی حکومت نے محکمہ خوراک کو سستا آٹا پیکج پر تخمینہ لگانے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے اس ضمن میں سفارشات اور تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس پر صوبائی حکومت سے منظوری لی جائے گی اور رواں ماہ اس پیکیج پر عمل در آمد شروع کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند