رمضان گیس فراہمی

رمضان،گھریلوصارفین کوبلاتعطل گیس فراہمی کافیصلہ

ویب ڈیسک: محکمہ سوئی گیس نے رمضان کے دوران گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں سوئی گیس کے تمام ریجنل دفاترمیں کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کے ساتھ سوئی ناردرن گیس کی جانب سے رمضان کے دوران گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی کا شیڈل بھی جاری کردیا گیاہے
جس کے مطابق رمضان کے دوران سحری کے دوران صبح کے3 بجے سے صبح کے 7 بجے تک گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی جبکہ افطار کیلئے سہ پہر 4بجے سے رات کے 8 بجے تک گیس کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا مذکورہ شیڈول پر عملدر آمد کیلئے تمام ریجنل دفاتر میں کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جس کیلئے کنٹرول رومز میں شفٹ کے مطابق عملہ تعینات کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  صیہونی جارحیت کے باعث وسطی غزہ میں مزید 13فلسطینی شہید