پاکستان افغانستان میچ

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان افغانستان کے خلاف 92 رنز پر ڈھیر

شارجہ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی ٹیم افغانستان کے خلاف 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی، افغان باؤلرز کے سامنے گریز شرٹس کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پاکستان ٹیم اپنے ٹی 20 کیریئر کا پانچواں کم ترین سکور بنا سکی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے بلے باز ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہے اور کوئی بھی کھلاڑی لمبی اننگ کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ عماد وسیم 18، صائم ایوب 17، طیب طاہر 16 اور کپتان شاداب خان 12 رنز بنا سکے۔ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔ فضل حق فاروقی، مجیب الرحمٰن اور محمد نبی نے 2،2 جبکہ عظمت اللہ عمرزئی، نوین الحق اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم اس سے پہلے ٹی 20 میں سب سے کم 74 رنز پر آسٹریلیا کے خلاف آؤٹ ہو چکی ہے۔ گرین شرٹس ویسٹ انڈیز کے خلاف 82، انڈیا کے خلاف 83 اور انگلینڈ کے خلاف 89 رنز پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی