کرکٹ جنوبی افریقہ نے نیدلینڈز کے خلاف آخری دو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ فکسچر کے لئے بھرپور اور طاقتور ٹیم اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ فکسچر,جنوبی افریقہ نے سکواڈ کا اعلان کر دیا

کرکٹ جنوبی افریقہ نے نیدلینڈز کے خلاف آخری دو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ فکسچر کے لئے بھرپور اور طاقتور ٹیم اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ٹیمبا باووماٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان کے ساتھ وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک، بیورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، سیسندا مگالا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینریچ نورٹجے، وین پارنیل، کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں آرام کے بعد فاسٹ بولر اینریچ نورٹجے اور کاگیسو ربادا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ 31 مارچ کو پہلے ون ڈے میچ میں بینونی جبکہ 2 اپریل کو دوسرے ون ڈے میچ میں جوہانسبرگ میں نیدرلینڈز کے مدمقابل ہونگے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار