فیفا کلبوں سے وابستہ کھلاڑیوں

فیفا کلبوں سے وابستہ کھلاڑیوں کے لئے 355 ملین ڈالر ادا کرے گا

فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی اور یورپی کلب ایسوسی ایشن (ای سی اے) نے کہا ہے کہ2026 اور 2030 کے مردوں کے ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے والے کلبوں کو فیفا کی جانب سے تقریبا 70 فیصد اضافہ کرکے 355 ملین ڈالر کردیا گیا ہے۔ کلب بینیفٹس پروگرام کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کے بدلے میں کلبوں کو قومی ٹیم کے مقابلے کی آمدنی کا حصہ فراہم کرتا ہے اور بین الاقوامی ڈیوٹی پر ان کے کھلاڑی زخمی ہونے کی صورت میں کلبوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ اس سے قبل 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ کے لیے مختص کی گئی رقم 209 ملین ڈالر تھی۔ ہنگری کے بوڈاپیسٹ میں یورپین کلب ایسوسی ایشن جنرل اسمبلی میں پیر کو ایک تجدید مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ای سی اے کے چیئرمین ناصر الخلیفی نے کہا کہ ”ہمیں اس تاریخی معاہدے پر دستخط کرنے پر خوشی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں فیفا نے اعلان کیا تھا کہ 32 ٹیموں پر مشتمل کلب ورلڈ کپ جون 2025 سے ہر چار سال بعد کھیلا جائے گا، اس کے سالانہ مقابلے کی جگہ سات ٹیمیں ہوں گی۔”

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل