coronavirus outbreak 1 2 3 1

کورونا سے دنیا بھر میں تباہی، مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار سے بڑھ گئی

نیویارک: کورونا سے دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 720 ہو گئی، برطانیہ میں وائرس مزید پانچ سو انتالیس جانیں لے گیا، اٹلی میں دو سو چوہتر، اسپین میں مزید دو سو تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔

کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ جاری ہے، فرانس میں مزید 178، اٹلی میں 274 افراد ہلاک ہوئے، اسپین میں مزید 213 افراد لقمہ اجل بنے۔ جرمنی میں 117 اموات ہوئیں، نیدرلینڈز میں مزید 84 افراد ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ

برطانیہ میں مزید 539 ہلاکتوں کے بعد تعداد 30 ہزار 615 ہو گئی۔ برازیل میں 600 ہلاکتوں سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 188 ہو گئی۔ ایران میں بھی مزید 68 اور بھارت میں 104 اموات ہوئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کے مرکزی رجسٹرار دفتر نے تصدیق کی ہے کہ انہیں احکامات دیئے گئے ہیں کہ ہلاکتوں کی تعداد شائع نہ کی جائے۔ ایران میں متاثرین کی اصل تعداد کے بارے میں خیال ہے کہ وہ بتائی گئی تعداد سے بہت زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن