انفرادی شناختی کارڈ آٹا کی تقسیم

انفرادی شناختی کارڈ کی بجائے گھرانہ نمبر پرآٹا کی تقسیم

ویب ڈیسک: مفت آٹا کی تقسیم کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے اس کو انفرادی شناختی کارڈ کی بجائے گھرانہ نمبر پر دینا شروع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب اور امیر کا فرق ختم اور لاکھوں روپے کے مالک شہری بھی مفت آٹا کے لئے قطاروں میں کھڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آرمیں رجسٹرڈ فائلرز بھی آٹا حاصل کر رہے ہیں جس کے باعث درجنوں غریب شہری آٹاسے محروم ہیں دوسری طرف اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوا ہے کہ اب ہر گھرانہ کو آٹا مل رہا ہے جبکہ اس سے قبل ایک گھر کے ایک سے زائد افراد آٹا لے رہے تھے
اس سلسلے میں محکمہ خوراک کو شکایات ہیں کہ آٹا سے محروم بیسیوں لوگوں کو موبائل فون پر آٹا وصول کرنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں لیکن انہیں آٹا نہیں ملا ہے۔
محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا کہ شکایات کی روشنی میں11سے زائد ڈیلرز کے لائسنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ تین افراد کیخلاف دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت ایف آئی آر کے اندراج کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں شہریوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ بی آئی ایس پی کے ساتھ غیر رجسٹرڈ افراد کو انفرادی شناختی کارڈ کی بجائے نادرا شناختی کارڈ سے منسلک گھرانہ نمبرکی بنیاد پر مفت آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن پر آج 3 بجے طلب