امریکی باسکٹ بال ٹیم جرمانہ

اچھے کھلاڑیوں کو کیوں نہیں کھلایا؟ امریکی باسکٹ بال ٹیم کو بھاری جرمانہ

امریکہ کی پروفیشنل باسکٹ بال لیگ این بی اے نے اہم کھلاڑیوں کو پلے آف میچ میں شامل کرنے کی بجائے آرام دینے پر باسکٹ بال ٹیم کو بھاری جرمانہ کر دیا۔ ڈیلاس ماویرکس نے شکاگو بلز کے خلاف پلے آف میچ میں کلیدی کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر این بی اے نے ڈیلاس ماویرکس کو ساڑھے سات لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا۔ این بی اے کے ایگزیکٹو نائب صدر جو ڈومرس نے کہا ہے کہ موسم گرما کے ڈرافٹ میں ٹاپ 10 میں جگہ حاصل کرنے کے لئے اپنے کھلاڑیوں کو آرام دینے کی غرض سے جان بوجھ کر ہارنا مناسب نہیں ہے۔ ڈیلاس ماویرکس کے اس اقدام سے ہمارے مداح افسردہ، مایوس اور ہماری لیگ بدنام ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ماویرکس کو پچھلے ہفتے شکاگو بلز کے ہاتھوں پلے آف مقابلے میں 115-112 سے شکست ہوئی تھی۔ ٹیم ڈیلاس نے اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ کائل ارونگ، ٹم ہارڈوے جونیئر اور میکسی کلیبر سبھی نرسنگ انجری میں تھے جبکہ جوش گرین اور کرسچن ووڈ کو آرام دیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  پانچواں ٹی 20 ، کیویز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ