ورلڈ کپ، پاکستان کے میچز کون سے شہروں میں ہو سکتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ تاحال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی تیاریوں میں مصروف ہے اور بی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے میچز کے لئے شہروں کا انتخاب بھی کر لیا۔ بی سی سی آئی کے مطابق پاکستان کے میچز موہالی، نئی دہلی اور دھرم شالہ میں کرائے جا سکتے ہیں۔ اس سے پہلے کولکتہ اور چنائے کے نام بھی سامنے آ چکے ہیں۔ بی سی سی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم بھیجتا ہے تو ان کے میچز موہالی، نئی دہلی اور دھرم شالہ میں کروائے جا سکتے ہیں جو سکیورٹی کے اعتبار سے پاکستان ٹیم کے لئے محفوظ شہر ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی