ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ 2023، گیری ولسن کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

برطانوی کیوئسٹ گیری ولسن نے اپنے پریکٹس پارٹنر ایلیوٹ سلیسر کے خلاف 10-8 سے کامیابی حاصل کی اور شیفیلڈ میں ورلڈ چیمپیئن شپ کے دوسرے رانڈ میں جگہ بنائی۔گیری ولسن اور ایلیوٹ سلیسر کے درمیان اعصاب شکن اور سنسنی خیز مقابلے کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا۔ عالمی نمبر 16 گیری ولسن ایک مرحلے پر 7-1 کی برتری حاصل کر چکے تھے تاہم سلیسر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 68، 70، 90 اور 82 کی بریک کے ساتھ چار فریمز جیت کر سکور 8-5 پر پہنچا دیا۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت پر محیط 14 واں فریم ولسن کے حق میں رہا تاہم اس سے اگلے تینوں فریمز میں سلیسر نے کامیابی حاصل کر کے میچ سنسنی خیز بنا دیا۔ تاہم ولسن نے ایک شاندار 109 بریک کے ساتھ فائنل فریم اپنے نام کیا اور یوں 10-8 سے کامیابی اپنے نام کر لی۔ گیری ولسن کا اگلا مقابلہ چار مرتبہ کے چیمپیئن مارک سیلبی یا متھیو سیلٹ میں سے جیتنے والے کے ساتھ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار