روالپنڈی ایکسپریس

گلوکار عمیر جسوال نے ”روالپنڈی ایکسپریس” چھوڑ دی، شعیب اختر کی بایوپک کون کرے گا؟

شعیب اختر کی زندگی اور کیریئر پر بننے والی بایو پک ”راولپنڈی ایکسپریس” کے لئے گلوکار اور اداکار عمیر جسوال کا نام فائنل کیا گیا تھا اور ان سے تمام تر معاملات بھ طے کر لئے گئے تھے۔ عمیر جسوال نے راولپنڈی ایکسپریس میں شعیب اختر کا کردار ادا کرنا تھا یہ فلم نومبر 2023 کے ریلیز پلان کے ساتھ دسمبر میں فلور ہونا تھا تاہم اب اس پراجیکٹ کی تازہ ترین صورتحال یہ سامنے آئی ہے کہ عمیر جسوال نے اس پروجیکٹ کو چھوڑ دیا۔ جسوال نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان ان الفاظ میں کیا ” تخلیقی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر، میں نے شعیب اختر کی بایوپک پروجیکٹ راولپنڈی ایکسپریس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اب اس پروجیکٹ سے متعلق کسی میڈیا یا خبر سے وابستہ نہیں رہوں گا۔ اس پراجیکٹ کے تمام لوگوں کے لئے نیک خواہشات۔” بائیوپک قیصر نواز نے لکھی ہے اور اس کی ہدایات محمد فراز قیصر دیں گے۔ اب اس بایوپک میں اختر کا کردار کون ادا کرے گا، یہ دیکھنا باقی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے