پشاور نے انٹرریجن انڈر 13کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

پشاور نے انٹرریجن انڈر13 فائنل میں لاہور کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ جواد کلب فیصل آباد میں بارش سے متاثرہ میچ جو کہ 12 اوورز میں مشتمل تھا۔ فائنل میں لاہور ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 11.5 اوورز میں صرف50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انشال چوہدری 16 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پشاور ریجن کے صہیب خالد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف7 رنز دے کر 6وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پشاور ریجن نے 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ محمد سعد تین چوکوں کی مدد سے 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور کی طرف سے یعقوب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور ریجن کو ٹورنامنٹ جیتنے پر ساڑھے تین لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی جبکہ لاہور کو رنراپ کے طور پر ڈھائی لاکھ روپے ملے۔ صہیب خالد مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے شیس قادر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی رہے انہوں نے170 رنز بنائے اور 10 وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کے عبداللہ جاوید کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین قرار دیا گیا انہوں نے مجموعی طور پر348 رنز اسکور کیے۔پشاور کے علیان شاہ 15 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور 7 کیچز پکڑ کر ایبٹ آباد کے سدیس احمد بہترین فیلڈر رہے جبکہ بہترین وکٹ کیپر کراچی کے سفیان کامران رہے جنہوں نے 11 کیچز لئے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی