امبر-ہرڈ

امبر ہرڈ کی ہالی ووڈ چھوڑنے کی خبریں پبلسٹی سٹنٹ قرار

جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ادکارہ امبر ہرڈ نے گزشتہ دنوں ہالی ووڈ انڈسٹری چھوڑنے کی بات کی تھی تاہم شائقین نے اسے امبر ہرڈ کا پبلسٹی سٹنٹ قرار دیدیا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ امبر ہرڈ کی میڈیا ٹیم ”اوورٹائم” لگا رہی ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ وہ فلم انڈسٹری چھوڑنے والی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ امبر اپنی بیٹی اوناگ پیج پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور جانی ڈیپ کے قانونی مقدمے میں ہارنے کے بعد سے جان بوجھ کر کیمروں سے دور رہی ہیں۔ اداکارہ سپین شفٹ ہو گئی ہیں اور خبریں ہیں کہ وہ ہالی ووڈ چھوڑ رہی ہیں۔ لیکن اسے حال ہی میں میڈرڈ میں دیکھا گیا ہے۔ امبر کو جانی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی ہارے ہوئے تقریبا ایک سال ہونے والا ہے۔ ہالی ووڈ انڈسٹری چھوڑنے کی باتیں کرنے والی امبرہرڈ جلد ہی ایکوامین 2 میں نظر آئیں گی۔ دوسری طرف جانی ڈیپ فرانسیسی فلم جین ڈو بیری کے ساتھ بڑی اسکرینوں پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی