دورہ سری لنکا

دورہ سری لنکا، اسپن اور فاسٹ بولنگ کیمپس لگانے کا فیصلہ 13 اسپنرز، 11 فاسٹ بولرز اور 14 بیٹرز طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے دورے کو ذہن میں رکھتے ہوئے رواں ماہ قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اسپن اور فاسٹ بولنگ کے علیحدہ علیحدہ کیمپس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔اسپن بولنگ کیمپ 10 سے 15جون تک منعقد ہوگا جبکہ فاسٹ بولنگ کیمپ کا انعقاد 16 سے 21 جون تک کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 13 اسپنرز اور 11 فاسٹ بولرز کو ان کیمپس میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ 14 بیٹرز بھی کیمپ میں بلائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ پی سی بی کے مطابق سرفراز احمد ذاتی مصروفیات، بابر اعظم اور محمد رضوان (حج) اور محمد نواز (بحالی)کے سبب ان کیمپس میں شریک نہیں ہونگے۔ کیمپس میں شرکت کرنے والے اسپنرز میں ابرار احمد، علی اسفند، عرفات منہاس، فیصل اکرم، محمد جنید، مہران ممتاز، مبصرخان، نعمان علی، قاسم اکرم، ساجد خان، سفیان مقیم، اسامہ میر اور زاہد محمود، فاسٹ بولرز میں عامر جمال، ارشد اقبال، فہیم اشرف، حارث رؤف، احسان اللہ، محمد حسنین، محمد وسیم جونیئر، میر حمزہ، محمد علی، نسیم شاہ اور شاہنواز دھانی جبکہ بلے بازوں میں عبداللہ شفیق، حارث سہیل، حسیب اللہ، حسین طلعت، افتخار احمد، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور طیب طاہر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی