لکی مروت، کرک اور بنوں

لکی مروت، کرک اور بنوں میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو گئی

خیبرپختونخوا میں آنے والی تیز آندھی اور طوفان باد و باراں سے اب تک لکی مروت، کرک اور بنوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔
پی ڈی ایم اے اور محکمہ ریلیف کی رپورٹ کے مطابق 69 گھروں کو گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، لکی مروت، کرک اور بنوں میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لکی مروت میں طوفان باد و باراں سے اب تک 5 افراد جاں بحق 39 زخمی ہوئے جو سرائے نورنگ اور لکی ہسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کر ک میں بھی آندھی طوفان سے اب تک 5 افراد جاں بحق 10 زخمی ہوئے، بنوں میں شدید آندھی سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی، اسطرح ڈی آئی خان میں بھی چھتیں اور درخت گرنے سے اب تک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا ملک بھر میں تحاوزات ختم کرنے کا حکم