شاہد آفریدی چیلنج

چیلنج کا واحد راستہ فتح ہے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلنا چاہئیے۔ ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ احمد آباد کی پچز پر ڈراؤنی مخلوق نہیں ہیں، جو پاکستانی کھلاڑیوں پر جادو کر دے گی۔ پاکستان احمد آباد کی پچ پر کھیلنے سے کیوں انکار کررہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان ٹیم کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں جانا چاہیے اور کھیلنا چاہیے، اگر یہ چیلنج ہے تو اسکا واحد راستہ جیت ہے، ہمارے پلئیرز جائیں کھیلیں اور جیتیں، اس ہجوم کے سامنے فتح سمیٹیں۔ آئی سی سی حکام نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تو پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انہیں آگاہ کیا تھا کہ پاکستان ورلڈکپ 2023 میں سیکیورٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ نہیں کھیلے گا۔ انہوں نے آئی سی سی سے درخواست کی کہ وہ چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں اپنے کھیلوں کا شیڈول بنائے۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر دوسری فتح حاصل کرلی