کوہ پیما نائلہ کیانی

خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی منفرد ریکارڈ اپنے نام کر گئیں

ویب ڈیسک: پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی تمام ملکی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔ 8051 میٹر بلند براڈ پیک سر کر کے وہ منفرد ریکارڈ اپنے نام کر گئیں۔ براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند چوٹی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کے 2، نانگا پربت، گیشر برم ون اور 2 بھی سر کر رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ نیپال میں ماؤنٹ ایوریسٹ، لوٹسے اور اناپورنا کو بھی سر کرنا ان کا کارنامہ ہے۔ وہ نانگا پربت، لوٹسے، انا پورنا اور گیشر برم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی قرار پائِیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر