سائفر کی تحقیقات

سائفر کی تحقیقات: ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ طلب کر لیا

ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو یکم اگست کو دوبارہ طلب کر لیا۔
ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
ایف آئی اے نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر تحقیقات کے سلسلے میں یکم اگست کو دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے، نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے 25 جولائی کے ریکارڈ کرائے گئے بیان پر فالو اپ سوالات ہوں گے۔
خیال رہے کہ 25 جولائی کو سابق وزیراعظم کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے تھے، وہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 2 گھنٹے موجود رہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم نے پوچھ گچھ کی تھی۔

مزید پڑھیں:  امریکی مظاہروں نے 1930 کے جرمن مظاہروں کی یاد تازہ کر دی، نیتن یاہو