حالیہ ہفتے مہنگائی میں اضافہ ہوا

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 3.73 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ویب ڈیسک: ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ حالیہ ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 19.71 فیصد، سرخ مرچ کی قیمت میں 28.98، انڈوں کی قیمت میں 4.77 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 4.12 فیصد، لہسن کی قیمت میں 3.09 فیصد، پیاز کی قیمت میں 2.18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو 2.09 فیصد مہنگے ہوئے۔ سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے میں آٹے کی قیمتوں میں 132.36 فیصد اضافہ، سگریٹ 110.75 فیصد، گیس کی قیمتوں میں 108.38 فیصد، چائے کی پتی 97.71 فیصد، چاول 79.60 فیصد، چینی 63.72 فیصد، سرخ مرچ پاؤڈر 55 فیصد اور چکن 54.52 فیصد مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس