مرتضی جاوید عباسی کو نوٹس جاری

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، مرتضی جاوید عباسی کو نوٹس جاری

ایبٹ آباد: وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے نوٹس جاری کر دیا گیا، ضلع ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے چیئرمین کے انتخابی عمل میں وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی کی سرگرمیوں پر انہیں نوٹس جاری کیا گیا۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ایف پی سی سی آئی کا بزنس کمیونٹی اور اداروں میں مربوط نظام قائم کرنے کا فیصلہ