باجوڑ دھماکہ داعش نے ذمہ داری

باجوڑ دھماکہ سلمان نامی خودکش بمبار نے کیا، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

ویب ڈیسک: داعش نے باجوڑ کے صدر مقام خار میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔ دوسری طرف سی ٹی ڈی باجوڑ نے خودکش دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایس ایچ او کی مدعیت میں ایف آئی آر نامعلوم حملہ آور کے خلاف درج کی گئی ہے
جس میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ادھر سی ٹی ڈی کی تحقیقاتی ٹیموں نے زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کرلئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ پر جیو فینسنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور حملہ آور کے سہولت کاروں کو بھی ڈھونڈا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں وہی دہشتگرد تنظیم ملوث ہے جس نے پہلے بھی علمائے کرام کو نشانہ بنایا ہے اور انکی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ اس سے قبل مولانا سلطان محمد، قاری الیاس، مولانا شفیع اورمولانا بشیر کو بھی نشانہ بنایا۔ رواں سال پشاور میں بھی علمائے کرام اور اقلیتی برادری کے افراد کو ٹارگٹ کیا گیا اور خیبرپختونخوا پولیس حکام کے مطابق ان واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود :دریائے کابل سے 9سالہ بچے کی لاش برآمد