تخت بھائی فائرنگ

تخت بھائی فائرنگ، 65 سالہ نثار کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع تخت بھائی کے علاقے تورڈھیر کی پولیس چوکی کی حدود میں پرانی دشمنی کے بنا پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 65 سالہ نثار کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس کا دوسرا رشتہ دار نظر محمد شدید زخمی ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں :فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق