سوات ایکسپریس وے ٹریفک حادثہ

سوات ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ پلئی ٹنل کے قریب پیش آیا۔ پھلوں سے لدہ ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گیا جس سے حادثہ پیش آیا، حادثہ کے بعد طبی امداد کیلئے زخمی کو ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا گیا جبکہ لاش بھی بھجوا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  جعلی سرکار کو جلد زمین بوس کردیں گے ، بیرسٹر سیف