توشہ خانہ کیس

توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار

اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائے جانے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو زمان پارک لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پولیس کی نفری لاہور میں سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی، پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے لے گئی ہے۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
ادھر لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے، گرفتار امریکی طلبہ کی تعداد 500 سے متجاوز