گھر کی چھت گر گئی

ارمڑ پایان میں گھر کی چھت گر گئی، 6 سالہ بچہ زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے ارمڑ پایان کے قریب طارق نامی شخص کے زیر تعمیر گھر کی چھت گر گئی، ایک بچہ زخمی۔
ریسکیو 1122 ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ارمڑ پایان میں گھر کی چھت کے ملبے تلے ایک بچہ دب گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے 6 سال کے زاہد عمر نامی زخمی بچے کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم