پاکستان کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ

حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا متواتر کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے، قومی ٹیم کو عالمی کپ 2023ء میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سمجھتا ہے بھارت سے دوطرفہ تعلقات کو عالمی کھیلوں کے بارے میں ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے متعصبانہ رویے کی وجہ سے ایشیاء کپ کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، پاکستان کو اپنی ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے، پاکستان اپنے خدشات بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہا ہے، امید ہے قومی ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف