خیبرپختونخوا نگران کابینہ تبدیل

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ تبدیل کرنے کی بازگشت

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کی تبدیلی کا فیصلہ ہو گیا ہے، نگران سیٹ اپ کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ دو روز میں فائنل ہونے کا امکان ہے۔ نئے وزراء کیلئے نیوٹرل افراد کا انتخاب ہوگا تاکہ وہ آئندہ عام انتخات کرانے میں کسی قسم کے سیاسی اثر و رسوخ کے بغیر اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے سکیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ نگران کابینہ کے 4 وزراء کے علاوہ باقی کابینہ کو تبدیل کیا جائے گا لیکن اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ اب پوری صوبائی کابینہ کو تبدیل کیا جائے گا جس کیلئے نام فائنل کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف