پولیس مذاکرات کامیاب

آئی جی پی کے قبائلی پولیس فورس کیساتھ مذاکرات کامیاب

ویب ڈیسک: انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات گنڈاپور اور سی سی پی او سے آل فاٹا پولیس فورس کے سابق چیئرمین سید جلال وزیر کی سربراہی میں قبائلی پولیس افسران کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور کامیاب رہی، ملاقات کے بعد قبائلی اضلاع میں پولیس نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور پولیو ڈیوٹی سرانجام دینے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔ اچھی کارکردگی کے اعتراف میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال وزیر کو آئی جی نے سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 8مئی تک ملتوی