پاکستانی ٹیم کو اضافی سیکیورٹی

ورلڈ کپ، بھارت کا پاکستانی ٹیم کو اضافی سیکیورٹی دینے سے انکار

ویب ڈیسک: بھارت نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کو اضافی سیکیورٹی دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی میزبانی میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی بقیہ ٹیموں کی طرح ہی کی جائے گی۔ ان کے ساتھ کوئی سپیشل ٹریٹمنٹ نہیں کی جائیگی نہ ہی اضافی سیکیورٹی فراہم کی جائیگی، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت میں دیگر ٹیموں جتنی سیکیورٹی انہیں بھی فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کیلئے جہاں ضروری ہوا وہاں مکمل فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔
یاد رہے کہ بھارت میں اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔ ورلڈ کپ بھارت کے 9 شہروں میں 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا جہاں افتتاحی میچ میں 2019 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  سوات، معمولی تکرار پر فائرنگ، 3 افراد زخمی