محکمہ صحت 42 کروڑ روپے جاری

محکمہ صحت کے 7 منصوبوں کیلئے 42 کروڑ روپے جاری

ویب ڈیسک: محکمہ صحت نے سات ترقیاتی منصوبوں کیلئے 42 کروڑ 43 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جانب سے محکمہ صحت کو بھیجی گئی تفصیلات کے مطابق دیہی صحت مراکز کی بحالی اور 50 دیہی صحت مراکز کی ہفتے میں چوبیس گھنٹے فعالی کے منصوبے کیلئے 11.760 ملین روپے، تمام بنیادی صحت مراکز کی بہتری اور 2 سو بنیادی صحت مراکز کو ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کے منصوبہ کیلئے 27.200 ملین روپے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو چلڈرن ہسپتال مردان کیلئے 3.333 ملین روپے، چارسدہ میں وومن اینڈ چلڈرنہ ہسپتال کیلئے 10 ملین روپے، کینسر کے منصوبے کیلئے 220 ملین روپے، ڈی ٹاک انسولین پراجیکٹ کیلئے 32.011 ملین روپے اور ایم این سی ایچ، ایل ایچ ڈبلیو اور نیوٹریشن پروگرام کیلئے 120 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ فنڈز پہلی سہ ماہی کے اخراجات کے طور پر جاری کئے گئے ہیں جس کے سو فیصد خرچ کے بعد دوسری سہ ماہی کی قسط جاری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  8ارب ڈالر کیلئِےمذاکرات،آئی ایم ایف کاپاکستان سے ڈومور کا مطالبہ