رہنماؤں کا انتخاب پاکستانی عوام

ملکی مستقبل کیلئے رہنماؤں کا انتخاب پاکستانی عوام کا کام ہے، امریکی سفیر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات میں کہا ہے کہ ملکی مستقبل کیلئے رہنماؤں کا انتخاب عوام کا کام ہے۔
ویب ڈیسک: ترجمان امریکی سفارتخانہ کے بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر گفتگو کی گئی۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شفاف انتخابات کے لئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے، امریکہ پاکستان سے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں یوم آبادی بارے واک، عوام کی بھرپور شرکت