ایران میں سعودی سفیر

ایران میں سعودی عرب کا نیا سفیر تعینات کر دیا گیا

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیر بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے مطلع کیا ہے کہ مملکت نے اپنا نیا سفیر تہران بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ بن سعود عنزی ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر ہوں گے۔ عبداللہ بن سعود عنزی عمان میں اپنے ملک کے سابق سفیر تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور سعودی عرب نے رواں سال مارچ میں چین کی ثالثی کے نتیجے میں اپنے سیاسی تعلقات دوبارہ قائم کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ