پشاور، ورسک روڈ دھماکہ کی ایف آئی آر درج ، 9 دفعات شامل

ویب ڈیسک: پشاور کے ورسک روڈ پر ایف سی کانوائے پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی جس میں دہشتگردی اور قتل سمیت 9 دفعات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر تھانا مچنی گیٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کی گئی۔
ایف آئی آر میں درج ہے کہ مین ورسک روڈ پر فرنٹئیر کور کی گاڑی پر دھماکا ہوا، دھماکا جائے وقوعہ پر پہلے سے پڑا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ۔
ایف آئی ار کے مطابق دھماکے میں 7 سیکورٹی اہلکار سمیت 10 افراد زخمی جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل رفح پر حملہ سے باز رہے، انتونیو گوتریس