دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ارطغرل غازی‘ میں ’حلیمہ سلطان‘ کا مقبول کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنے مداحوں سے ملاقات کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسراء کے پاکستانی مداح ان کی پوسٹس پر ردعمل دے کر ان کے کام کو سراہ رہے تھے۔