ایک روز کا راہداری ریمانڈر منظور

پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے گرفتار، ایک روز کا راہداری ریمانڈر منظور

اینٹی کرپشن پنجاب نے صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الٰہی کو حراست میں لے لیا، ایک روز کا راہداری ریمانڈر منظور۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، اس بار اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے اڈیالہ جیل کے باہر سے انہیں گرفتار کیا.
ان کے وکیل سردار عبدالرزاق نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ کے لیے اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس لاہور لایا جارہا تھا کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا، انہیں 12 ویں دفعہ گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتاری کے بعد پرویز الہٰی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں اینٹی کرپشن حکام کی استدعا پر ان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ انہیں کل تک متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
اطلاعات ہیں کہ انہیں ٹرانزٹ ریمانڈ پر لاہور منتقل کیا جائے گا جس کے لیے اینٹی کرپشن سیل پرویز الہی کو جوڈیشل کمپلکس سے لے کر لاہور کیلئے روانہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا