جماعت اسلامی کا کل گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے کہا ہے کہ 2 ستمبر کی کامیاب ہڑتال کے بعد کل جماعت اسلامی دھرنا دینے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھرنے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق آخر تک شریک ہوں گے جبکہ دھرنے کے لیے پشاور کی ٹیم نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع کے مطابق دھرنے میں تاجر تنظیموں، ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندے شرکت کریں گے۔ عبدالواسع نے 2 ستمبر کے پرامن ہڑتال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس بار بھی گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا پرامن ہوگا اور اس حوالے سے اگر حالات خراب کرنے کے کوشش کی گئی تو اس کی ساری زمہ داری حکومت پر ہوگی۔

مزید پڑھیں:  حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند