ایم ڈی کیٹ سکینڈل، ماسٹر مائنڈ سابق ملازم ایف پی ایس سی نکلا

ملزم کو ٹیسٹنگ سسٹم کی کمزوریوں کا علم ہے اور ٹیسٹ ہائی جیک کروانے کا ماہر بھی ہے۔ ملزم نے واردات کیلئے بلیو ٹوتھ آلات چین سے منگوائے ہیں۔
ویب ڈیسک: ایم ڈی کیٹ سکینڈل کا ڈراپ سین، مرکزی ملزم پی ایس سی کا سابق ملازم نکلا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں دی میڈیکل ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے امتحانات میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کرانے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کی نشاندہی کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق ماسٹر مائنڈ پبلک سروس کمیشن اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ملازم رہ چکا ہے، نیٹ ورک چلانے والے سرغنہ کا تعلق ضلع کرک سے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گروہ کے سرغنہ کو پہلے ہی غیر قانونی سرگرمیوں پر نوکری سے فارغ کیا گیا تھا، ملزم کو ٹیسٹنگ سسٹم کی کمزوریوں کا علم ہے اور ٹیسٹ ہائی جیک کروانے کا ماہر ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے بلیو ٹوتھ آلات چین سے منگوائے ہیں، ملزم اکیڈیمیز میں میڈیکل ٹیسٹ کے امیدواروں کو نقل کی طرف راغب کرانے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ آؤٹ کرنے کے لیے ہال میں اپنے کارندے بھجواتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کروانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اکتوبر 2023سے فروری 2024تک درآمد گندم کی انکوائری نہیں ہوگی ،رانا تنویر