شیخ رشید سے متعلق

ایک ہفتے میں شیخ رشید سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے، عدالت

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پنڈی پولیس کو شیخ رشید سے متعلق ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت کے حکم پر آر پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے اور مغویان کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کردیا جبکہ عدالت سے تلاشی اور بازیابی کے لئے ایک ہفتے کی مہلت بھی طلب کی۔
جسٹس صداقت علی خان نے آر پی او سے استفسار کیا کہ کیا آپ بیان حلفی دیں گے کہ شیخ رشید آپ کے پاس نہیں؟، آر پی او نے عدالت سے استدعا کی کہ موقع دیں میں بازیابی کے لئے کوشش کرتا ہوں۔
جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق سے استفسار کیا کہ آج تک کیا پیشرفت کی؟
سردار عبدالرازق نے مؤقف پیش کیا کہ راولپنڈی پولیس کے ہاتھوں مغویان کی گرفتاری کے واضح ثبوت ہیں، پولیس دو مغویان کی رہائی کے وعدے کرتی رہی ہے، شیخ شاکر اور شیخ عمران پولیس کی حراست میں ہیں، شیخ رشید کو کسی ایجنسی کے حوالے کیا گیا ہے۔
عدالت نے شیخ رشید سے متعلق رپورٹ طلب کر کے فوری طور پر بازیاب کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر