سنٹرل جیل میں بیرکوں کی تلاشی،30موبائل فون برآمد

ویب ڈیسک: سینٹرل جیل پشاور میں انتظامیہ کی جانب سے مختلف بیرکوں پر چھاپوں کے دوران 30سے زائد موبائل فون برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ کے اہلکاروں نے مختلف بیرکوں میں مختلف شکایات پر کارروائیاں کی ہیں ۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ مختلف بیرکوں سے مختلف چھاپوں کے دوران اب تک30سے زائد موبائل فون برآمد کئے گئے اور قیدیوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے ان موبائل فونز کو خفیہ رکھا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر حال ہی میں مختلف ٹک ٹاک ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں جنہیں سنٹرل جیل پشاور سے منسوب کیا گیا ۔
اس سلسلے میں جیل انتظامیہ نے موقف اپنایا ہے کہ قیدیوں سے موبائل فون برآمدگی میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ جیل کی صورتحال بہتر ہورہی ہے ۔ جیل کے اندر تلاشی لینے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ اگر کسی سے موبائل فون برآمد ہوا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہونگے، اہم ملاقاتیں متوقع