سرکاری سکولوں میں پشتو زبان نہ پڑھانے پر ڈی ای اوز کو آخری وارننگ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں پشتو زبان متعارف نہ ہونے پر تمام ڈی ای اوز کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی، ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختوخوا کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود بعض سرکاری سکولوں میں پشتو یا علاقائی زبان نہیں پڑھائی جا رہی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سکولوں میں 12ویں تک پشتو یا علاقائی زبانیں پڑھانے کا فوری بندوبست کریں۔
محکمہ تعلیم خیبرپختوخوا کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلے پر عمل درامد نہ ہونے پر اعلی حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم نے گزشہ ماہ تمام سرکاری سکولوں میں پشتو یا علاقائی زبان پڑھانے کے احکامات جاری کئے تھے۔
یاد رہے محکمہ تعلیم خیبرپختوخوا کی جانب سے تمام ڈی ای اوز کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق