حماس وحزب اللہ کےحملے،اسرائیل کی2ہزار اموات کی تصدیق

ویب ڈیسک: حماس و حزب اللہ کے حملوں کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی، اسرائیل نے 2 ہزاور اموات کی تصدیق کر دی۔
ذرائع کے مطابق حماس و حزب اللہ کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں صف ماتم بچھ گئی ، اسرائیل نے 2 ہزار اموات کی تصدیق کردی۔
ان حملوں میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہے۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار ہو گئی جبکہ اسرائیلی بربریت میں بچوں اور عورتوں سمیت اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے